۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سیدہ معصومہ نقوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومه نقوی نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے اپنی حکمت و بصیرت اور کمال دانشمندی سے اسلام مخالف قوتوں کو زیر کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے بانی انقلاب داعی اتحاد بین المسلمین رہبر کبیر امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی چونتیسویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام راحل امام خمینی رح وہ تاریخ ساز شخصیت ہیں جنہوں نے دور حاضر کی حسینیت کو زندہ کیا تاریخ ہمیشہ باکردار لوگوں کو یاد رکھتی ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی قوم کی فکری آبیاری کی اور ان کے مردہ ضمیروں کو زندہ کیا،آج ایران عالم کفر کیخلاف ایک مضبوط طاقت بن کر اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہے، یہ آیت اللہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی تربیت کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ صرف ایک عالم نہیں بلکہ کردار ساز تھے انہوں نے مظلوم اور محروم طبقے کی آواز بن کر دنیا میں ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی آپ نے سالوں سال بہادری سے مقابلہ کرکے شہنشاہی نظام کا تختہ الٹایا جس کے بعد ایران میں اسلامی جمہوریہ کے عظیم اور مضبوط نظام کو قائم کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا آج رہبر معظم سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ امام خمینی رح کے افکار کے ترجمان بن کر انقلاب اسلامی کی محافظت فرما رہے ہیں اور ان شاء اللہ تا ظہور امام زمان عج انقلاب اسلامی کی یہ روشنی تاریک دنیا کو منور کرتی رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .